چائیلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے حکومت کا احسن اقدام

13 Jun, 2022 | 11:47 AM

سٹی42: حکومت نے چائیلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے سکولوں میں شام کی کلاسسز کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شام کی کلاسسز کیلئے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات حاصل کیجائیں گی۔شام کی کلاسسز کیلئے سرکاری سکولوں کی بلڈنگ زیر استعمال لائی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں ان علاقوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں چائیلڈ لیبر زیادہ ہوگی ۔شام کی کلاسسز لینے پر بچوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔مذکورہ بچوں کو وظیفہ کی سدائیگی کیلئے ہر سال الگ سے بجٹ مختص ہوگا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چائیلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تجویز پر کام شروع کردیا ہے۔ایجنڈا کو آئندہ صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں زیر بحث لایا جائے گا۔سکول ایجوکیشن کے مطابق فیصلہ سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔ ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ ملک بھر میں چائیلڈ لیبر کے خاتمہ کا باعث بنے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں چائیلڈ لیبر کی تعداد 40 لاکھ سے تجاویز کرچکی ہے۔

مزیدخبریں