نان اور روٹی کی قیمتوں پر کی جانے والی منافع خوری پر سخت ایکشن کا فیصلہ

13 Jun, 2022 | 11:33 AM

سٹی 42:سوشل میڈیا پر نان اور روٹی کی قیمتوں پر کی جانے والی منافع خوری پر سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہر کے 16 علاقوں میں سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ نان 15 اور روٹی 10 روپے میں فروخت کروائی جائے۔
ان علاقوں میں اعوان ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز ون، سمن آباد، عبدالکریم روڈ، ویلینشیا، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی، آؤٹ فال روڈ، شیر شاہ کالونی، ڈریم گارڈن رائیونڈ ، بحریہ ٹاؤن، الرحمان گارڈن فیز ٹو، دھرم پورہ اور صدر بازار، بسم اللہ چو الطاف کالونی، واپڈا ٹاؤن اینڈ این ایف سی اور تاجپورہ سکیمیں شامل ہیں. 

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ان علاقوں میں نان اور روٹی کی قیمتوں کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔کسی بھی صورت زائد قیمتوں پر نان اور روٹی کی فروخت نہ ہونے دی جائے.خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔منافع خوروں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا.

مزیدخبریں