پی ایس ایل 8کےمیچزکس شہرمیں ہوں گے؟رمیزراجا نےاشارہ دے دیا

13 Jun, 2022 | 09:42 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کامیابی پر مبارک باد دی ہے جبکہ مہمان ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تیسرے میچ کے بعد رمیز راجا نے کہا کہ ملتان اور فینز آپ کا شکریہ، گرمی میں کھیلنا آسان نہیں تھا، پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے میچز ملتان میں کرانے کی کوشش کریں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم آپ کو فینز سپورٹ کرتے ہیں، بابر اعظم آپ کی ٹیم کو بہت مبارک ہو۔واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرلیا۔ 

مزیدخبریں