ہوشیار؛ پنجاب اور بالائی سندھ میں آج تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی

13 Jun, 2022 | 09:15 AM

ویب ڈیسک:آج پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

ملک میں گرمی کا راج برقرار ہے، بیشترمیدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض علاقوں میں شام کے اوقات میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔آج اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

مزیدخبریں