پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہ کرسکی

13 Jun, 2022 | 09:03 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تاحال ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں، تاہم پارٹی امیدواروں کا حتمی اعلان چند روز تک کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 20 حلقوں میں خود انتخابی مہم کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہ ان حلقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے انحراف کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوں گے۔

مزیدخبریں