8 انچ لمبی پلکیں رکھنے والی خاتون سامنے آگئی؛ ویڈیووائرل

13 Jun, 2021 | 09:26 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) دنیا میں ایسےبہت سے لوگ ہیں جو کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں اور اس مقصد کو پانے کے لئے ان کو کئی مشکل مراحل طے کرنے پڑتے ہیں جبکہ اس کامیابی کے لئے وقت بھی درکار ہے،ایسا ہی کارنامہ ایک خاتون سے سر انجام دیا جس نے 8 انچ لمبیں پلکیں رکھیں اوراس کانام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیاگیا قائم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کسی مقصد میں کامیابی کے لئے پختہ قوت ارادی کے ساتھ ساتھ محنت بھی ضروری ہے، دنیا میں خود کومشہور کرنے لے لئے لوگ ایسے حیران کن ایجادات کررہے ہیں کہ ان کے نام  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہیں، ایسا ہی ایک چین کی خاتون نے کیا، 8 انچ لمبیں پلکیں رکھنے والی خاتون نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی یون جیانژیا نامی خاتون دُنیا کی وہ واحد انسان ہیں جن کی پلکوں کی لمبائی 8 انچ ہے،قبل ازیں خاتون نے سال 2016ء میں بھی اپنی پلکوں کی وجہ سے ریکارڈ قائم کیا تھا، اُس وقت خاتون کی پلکوں کی لمبائی 4.88 انچ تھی،اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سال 2015ء میں محسوس ہونے لگا تھا کہ اُن کی پلکوں کی لمبائی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد اُنہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا،سال 2021 میں میری  پلکوں کی لمبائی 8 انچ ہوچکی ہے۔  

مزیدخبریں