اداکارہ حرامانی کس گلوکار کی مداح نکلیں?

13 Jun, 2021 | 08:10 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، حالیہ دنوں حرامانی ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے فہد مصطفیٰ اور فواد خان میں سے ایک کے انتخاب کا کہا اور سوال کیا کہ ان میں سے کون زیادہ سمارٹ ہے، اسی شو میں اداکارہ نے اپنے پسندیدہ گلوکار کا نام بھی بتایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں، حالیہ دنوں انہوں ایک نجی ٹی وی کےشو میں شرکت کی ، شو کے میزبان نے ان سے دلچسپ سوالات کئے اور پوچھا کہ فواد خان اور فہد مصطفیٰ میں سے زیادہ ہینڈسم کون ہے؟

میز با ن کے سوا ل کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ اداکار فواد خان فہد مصطفیٰ سے زیادہ ہینڈسم ہیں،دوران شو حرا مانی کی جانب سے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر تنازعے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، اداکارہ کا عاصم اظہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ عاصم اظہر اس وقت بہت پرسکون زندگی گزاررہے ہیں اور آگے بھی اسی طرح گزاریں گے۔

 حرامانی کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کے دوران شیئر کی گئی عاصم کی تصویر کا مقصد یہ نہیں تھا کہ میں نے انھیں سپورٹ کیا تاہم پھر بھی یہی کہوں گی درحقیقت میں عاصم کی مداح ہوں میں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے اور وہ بہت پرسکون ہیں۔

مزیدخبریں