دلخراش واقعہ؛ بچوں کی لڑائی میں پولیس نے فائرنگ کردی

13 Jun, 2021 | 06:21 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)شاہدرہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،پولیس اہلکار اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق شاہدرہ کے علاقے میں چند روز قبل دو گروپوں میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا تھا,رنجش دل میں رکھتے ہوئے ملزمان نے گھر کی دہلیز پر کھڑے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے باعث زین جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، فائرنگ کرنیوالے ملزم وسیم اور اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید پڑھئے: شاہدرہ میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان قتل

پولیس کے مطابق ملزم وسیم پولیس رسپانس یونٹ میں تعینات ہے، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ شاہدرہ میں ہی پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،مقدمے میں پولیس کانسٹیبل اور ساتھی نامزد کئے گئے ہیں، لاجپت روڈ پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا،18سالہ مقتول زین کے بھائی جہانزیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاہے،مقدمے میں پولیس کانسٹیبل وسیم عرف چھیما اور ساتھی عاطف عجب کے خلاف درج کیا گیا۔

مدعی کے مطابق ملزمان نےمعمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے میرے بھائی کو قتل کیا،ملزم وسیم عرف چھیما پیرو فورس میں ڈرائیور ہے ،پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

واضح رہے کہ شہر میں چوری، ڈکیتی،زہزانی اور زیادتی کے واقعات نے عوام الناس کا جینا محال کردیا ہے، پولیس اوردیگر سکیورٹی ادارے ملزموں کوگرفتار کرنے کے متحرک ہیں مگرافسوس کے پولیس یونیفارم میں چھپی کچھ کالی بھیڑیں ان درندوں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے جرائم کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ 

مزیدخبریں