گورنر پنجاب کا قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں واٹر پلانٹس لگانے کا اعلان

13 Jun, 2021 | 06:13 PM

Arslan Sheikh

قذافی بٹ: گورنر پنجاب کا قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں 6 اور صوبائی حلقوں میں 3 فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان، گورنر پنجاب کہتے ہیں بغیر کسی سیاسی تفریق کے قومی وصوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں واٹر پلانٹس لگیں گے، وزیر اعظم کی قیادت میں قوم سے کیے جانے والا ہر وعدہ پورا کر یں گے۔

گور نر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے پنجاب کے وزراء اور ایم این ایز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیے میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،فواد احمد چوہدری، اسد عمر،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیرمملکت فر خ حبیب، زرتاج گل، ڈاکٹر نوشین حامد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ استقبالیہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پینے کے صاف پانی کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی سیاسی تفریق کے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں واٹر پلانٹس لگیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں قوم سے کیے جانیوالا ہر وعدہ پورا کر یں گے ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی جیسا منصوبہ خیبر پختونخواہ میں شروع کر نا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے صاف پینے کے معاملے پر وفاق بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ساتھ ہے۔ استقبالیہ میں چیئر مین آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل نے شر کاء کو جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ 

مزیدخبریں