گندم کی خریداری، حکومت نے کامیابی حاصل کرلی

13 Jun, 2021 | 05:38 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم: محکمہ خوراک نے35لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کر لیا۔صوبے بھر میں 15 جون سے گندم کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نےصوبے بھر میں 15 جون سے گندم کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں محکمے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ عبدالعیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 35 لاکھ میڑک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف بر وقت حاصل کرلیا،طے شدہ ہدف سے بھی 2لاکھ ٹن زائد گندم کی خریداری کی گئی ہے۔

عبدالعلیم خان نے محکمہ خوراک پنجاب کے افسروں اور ملازمین کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں 400 روپے اضافے کے ساتھ گندم 1800 روپے فی من خریدی گئی۔ 

مزیدخبریں