ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر اکمل کے مداحوں کیلئے بری خبر

عمر اکمل کے مداحوں کیلئے بری خبر
کیپشن: Umer Akmal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے ریلیف ملنے کے باوجود کرکٹر عمر اکمل کا بحالی پروگرام تاحال شروع نہ ہوسکا۔

 عمر اکمل متعدد باربحالی پروگرام کے لیے بورڈ حکام سے رابطے کرچکے ہیں تاہم پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے بحالی پروگرام پر ابِھی تک بلے باز کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے عہدیداران پی ایس ایل سکس میں مصروف ہیں جس وجہ سے تاحال بحالی پروگرام شروع نہیں ہو سکا، پی ایس ایل سکس کے بعد اس ماہ کے اواخر یا جولائی اوائل میں بحالی پروگرام شروع ہونے کا امکان ہے۔

بحالی پروگرام میں تاخیر کے باعث بلے باز کی آئندہ سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی مشکل ہونے کےساتھ ساتھ بلے باز کی سٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئےہیں۔ آئی سی سی کے طریقہ کار کے مطابق بحالی پروگرام مکمل کئے بغیر کرکٹر کی بھربور مقابلہ جاتی کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں ہے ۔بحالی پروگرام میں عمر اکمل کو مختلف فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے علاوہ بلے باز کو نوجوان کرکٹرز اور دیگر لوگوں کو مختلف لیکچرز دینا ہوں گے۔

یاد رہے کہ عمر اکمل کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے ریلیف ملے دوماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے جبکہ بلے باز نے خود پر عائد 42 لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کردیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer