کورونا احکامات کی خلاف ورزی پر لاہور کا معروف ریسٹورنٹ سیل

13 Jun, 2021 | 02:26 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے حکم پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیور فوڈز اور قصر الضیافتیہ شادی ہال کو سربمہر کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور سپیشل سکواڈ کی کورونا ایس او پیز خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ کورونا ہدایات کی خلاف ورزی پر سیور فوڈز کو سربمہر کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور کے احکامات پر قصرالضیافت شادی ہال سمن آباد کو بھی سربمہر کردیا گیا ۔ کمشنر لاہور آفس کے مطابق قصرالضیافت میں کورونا ایس اوپیز کے برخلاف ان ڈور شادی کی تقریب جاری تھی ۔

ترجمان کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کا سامنا ہے، ذرا سی بے احتیاطی صورتحال کو سنگین بنا سکتی ہے۔کورونا ایس اوپیز و اوقات کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ 

کورونا کی تیسری لہر، مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی ہےْ۔ کورونا سے مزید 9 اموات جبکہ78 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ شہر کے ہسپتالوں میں کورونا کے 255 مریض زیر علاج ہیں۔ ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 70 فیصد بیڈز خالی جبکہ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کا آکوپنسی ریٹ 30 فیصد پر آ گیا۔ شہر کے 8سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز 70 فیصد تک دستیاب ہیں۔

سروسز ہسپتال میں مختص 32 وینٹی لیٹرز پر 19، میو ہسپتال کے 86 وینٹی لیٹرز پر 32، جناح ہسپتال کے 50 وینٹی لیٹرز پر 12، جنرل ہسپتال میں 40 وینٹی لیٹرز پر 5، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں3 وینٹی لیٹرز پر 1 جبکہ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ گنگارام ہسپتال کے20 وینٹی لیٹرز پر 6 خواتین اور پی کے ایل آئی کے 8 وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔  

مزیدخبریں