کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی،پانی کھڑا ہوا یا نہیں؟ واسا نے بتا دیا

13 Jun, 2021 | 01:41 PM

Imran Fayyaz

(درنایاب)شہر میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ، کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی  واسا نے بتا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے علاقے میں ہو ئی جہاں 16 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔نشتر ٹاؤن میں 15 ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی  گئی  جبکہ جوہر ٹاؤن میں 12 ملی میٹر، لکشمی چوک 20 ملی میٹر ، گلبرگ میں 10 ملی میٹر  ریکارڈ کی  گئی ۔

 اس کے علاوہ مغل پورہ  میں10 ملی میٹر، اندرون لاہور 8 ملی میٹر، شاہدرہ 6 ملی میٹر اور سب سے کم بارش گلشن راوی میں 3.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق بارش کے دوران عملہ اور مشنری فیلڈ میں متحرک رہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزکے مطابق شہر میں کسی جگہ پانی کھڑا نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ کئی روز تک پڑنے والی گرمی کے بعد بالاآخر ملک کے بیشتر حصوں سمیت  آج لاہور میں بھی ابر کرم برس پڑا،کل رات سے باغوں کے شہر لاہو رمیں ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری تھا، جس سے شہر میں بڑھتی گرمی کو بریک لگ گئی تھی آج صبح ہوتے ہی شہر میں بارش شروع ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں