بے سہارا، بے روز گار اور مستحقین افراد کے لئے اچھی خبر

13 Jun, 2021 | 12:56 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: حکومت کا بی آئی ایس پی احساس کفالت کیش پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، دوسرے مرحلے میں کویڈ 19 کے باعث مشکلات کا شکار 40 لاکھ مستحقین کو  12 ہزار کیش رقم فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے تحت مجموعی طور پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے 40 لاکھ مستحقین کو 48 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے تاہم لاہور شہر میں 11 مقامات پر احساس کفالت سینٹرز بنائے جائیں گے. گزشتہ برس 35 مقامات پر احساس کفالت سینٹرز بنائے گئے بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام آئندہ ہفتے شروع ہوجائے گا.

وفاقی حکومت کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے تحت 40 لاکھ مستحقین کی مالی امداد کا ہدف مقرر کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے لیے سینٹر کے قیام، نادرا اور متعلقہ بینک کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی سکولز اور کالجز میں تدریسی سرگرمیوں کے باعث احساس کفالت پروگرام کے لیے متبادل انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔

سرکاری عمارتوں، ٹاؤن ہال، یونین کونسلز، اسٹیڈیم اور آڈیٹوریم جیسے کھلے مقامات پر کفالت سینٹرز قائم کیے جائیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب، ڈویژنل کمنشرز، ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ بینک اور نادرا کے فوکل پرسن نامزد کیے جائیں۔ احساس کفالت سینٹرز میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ہیلتھ، ایل ڈبلیو ایم سی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام کی تشکیل کے مراسلے کے جواب میں پنجاب حکومت نے ڈویژنل کمنشرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل اور ضلعی پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کردیں۔ 

مزیدخبریں