لٹن روڈ ، موٹرسائیکل سواروں کی نوجوانوں پر  فائرنگ، ایک   جاں بحق ،فوٹیج منظر عام پر آ گئی

13 Jun, 2021 | 12:41 PM

Imran Fayyaz

(وقاص احمد)شہر میں دیرینہ دشمنی ایک اورقیمتی جان لے گئی۔فائرنگ واقعہ کی سی سی ٹی منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا،نامعلوم موٹرسائیکل سوار دونوں ہاتھوں سے فائرنگ کرتا رہا۔فائرنگ سے نوجوان شرافت موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ساتھی حسنین زخمی ہو گیا۔

مقتول ساتھی کے ہمراہ عدالت پیشی سے  واپس آ رہا تھا کہ افسسوناک واقعہ پیش آ گیا۔شرافت کی گردن جبکہ حسنین کی بازو اور ٹانگ پر گولی لگی۔فائرنگ کرنے والے دو نامعلوم موٹرسائیکل ملزمان تاحال پولیس گرفت سے باہر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 ایسے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے ۔

مزیدخبریں