ویب ڈیسک: میری بیٹی کا رشتہ کیوں مانگا،باپ اور لڑکی کے بھائی طیش میں آ گئے۔نوجوان کی لاش کے ٹکرے کئے اور پھر بیگ میں بند کر دیئے۔
تفصیلات کےمطابق یہ افسوس ناک واقعہ رشتہ مانگنے پر نوجوان کی لاش کے ٹکرے ٹکرے کر کے بیگ میں بند کر کے نہر میں بہانے کا انکشاف ہوا ہے۔ باپ، بیٹوں نے ملکر رضوان نامی نوجوان کی لاش کے ٹکرے کئے اور پھر بیگ میں بند کر دیے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ طارق بیٹوں عمیر اور امیر حمزہ کو گرفتار کرلیا ہے اورسیٹلائٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے تینوں ملزموں سے تفتیش مکمل کر لی، دوران تفتیش ملزموں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزموں نے بتایا کہ ایک ماہ قبل رضوان نامی لڑکے کی لاش کے ٹکرے کر کے بیگ میں بند کیا اور نہر برد کر دیا۔ڈی ایس پی غلام محمدکا کہنا تھا کہ نوجوان رضوان کی لاش نہ مل سکی جبکہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم ریمانڈ پر ہیں تفیش میں مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔