کوئنز روڈ (عرفان ملک) شہر میں ڈاکوئوں کے چالیس گینگز متحرک، شہریوں کا جان و مال غیر محفوظ ہوگیا، متحرک کینگز کے بارے میں پولیس کے کرائم میپنگ سسٹم نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔
ڈولفن سکواڈ کی جانب سے شہر میں روڈز پر ہونے والی وارداتوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ شہر میں وارداتیں کرنے والے چالیس گینگز متحرک ہیں جو پولیس کیلئے چیلنج بن چکے ہیں اور یہی ڈاکوئوں کے گینگز ہیں جو جگہ بدل بدل کر وارداتیں کرتے ہیں۔
پولیس حکام نے بھی وارداتیں کرنے والے ان متحرک گینگز کو پکڑ نے کیلئے کمر کس لی، اینٹی ڈاکو آپریشن سی سی پی او لاہور کی نگرانی میں ہوگا، پولیس نے وارداتوں کے تسلسل اور سٹائل سے ڈیٹا مرتب کیا اور تمام ڈیٹا پولیس پیٹرولنگ سکواڈز، ڈولفن، پیرو اور ریپڈز رسپانس یونٹس کو فراہم کر دیا گیا، پولیس نے کوڈ ورڈز میں گینگز کی شناخت کو خفیہ رکھتے ہوئے ڈیٹا مرتب کیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں تین ہزار افراد اپنی حلال کمائیوں کو ڈاکوؤں سے لٹوا چکے ،سیف سٹی اتھارٹی سے بھی کیمرہ کوریجز حاصل کر لی گئیں۔