ڈیفنس (سٹی42) فلم و ٹی وی انڈسٹر ی کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کے ساتھ اپنی بیٹی میرا انصاری کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی ایک حسین یاد شیئر کی ہے جو اداکارہ کے جوانی کے دنوں کی ہے، تصویر میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ اْن کی بیٹی میرا انصاری اور لیجنڈری اداکار معین اختر بھی موجود ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں میرا انصاری مائیک میں کچھ بول رہی ہیں جبکہ بشریٰ انصاری اور معین اختر اْن کا حوصلہ بْلند کرتے نظر آرہے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'میرے لیجنڈری دوست معین اختر اور میری پیاری بیٹی میرا انصاری۔'سینئر اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین بہت پسند کررہے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔