لاہو ر میں ابر رحمت برس پڑا،ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے ،مزید بارش کی پیشگوئی

13 Jun, 2021 | 08:45 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:گزشتہ کئی روز تک پڑنے والی گرمی کے بعد بالاآخر ابر کرم برس پڑا،کل رات سے باغوں کے شہر لاہو رمیں ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری تھا، جس سے شہر میں بڑھتی گرمی کو بریک لگ گئی تھی آج صبح ہوتے ہی شہر میں بارش شروع ہو گئی۔

 دعائیں رنگ لے آئیں بارش برسنے سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا شہریوں کےچہرے کھل اٹھے قیامت خیز گرمی سے پریشان لاہور کےباسی بارش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤکے جھونکوں نے مخلوق خدا کے چہروں پر رونق بکھیر دی۔ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے قبل ازیں  محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ دو روز میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی تھی جس کے بعد ایم ڈی واسا نے عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرات میں واضح کمی آئی ہے درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں