( وسیم احمد ) انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپئین شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انفرادی تربیتی کیمپ جاری، ون پلیئر ون کوچ کی بنیاد پر کیمپ منعقد کیا گیا۔
قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ ورلڈ بیس بال فیڈریشن کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدآمد کرتے ہوئے لگایا گیا ہے۔ ورلڈ بیس بال فیڈریشن ایس او پیز کے مطابق ہر کھلاڑی اپنا الگ سامان استعمال کرے گا۔
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ کہتے ہیں کہ تربیتی کیمپ میں ہر کھلاڑی کی بال اور بیٹ بھی الگ الگ ہونگے۔ کھلاڑی کی تربیت کے لیے کوچ بھی ایک میٹر کے فاصلے پر ٹریننگ کی نگرانی کرے گا۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عالمی ایونٹس کی ورلڈ فیڈریشن کے ایس او پیز کے مطابق تیاری کر رہے ہیں۔ بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر امام کہتے ہیں کہ تربیتی کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو عالمی ایونٹس کے لئے تیار کرنا ہے جبکہ ہمارا ہدف ورلڈ کپ میں جگہ بنانا ہے۔