ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے مریضوں کی زندگیوں کو سنگین خطرہ

کورونا کے مریضوں کی زندگیوں کو سنگین خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل کورونا کے سیریس مریضوں کی زندگیوں کو سنگین خطرہ، موت و حیات کی کشمکش سے دوچار مریض بدستور جان بچانے والے انجکشن کے منتظر، شہری اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کیلئے انجکشن ڈھونڈنے کیلئے مارے مارے پھرنے پر مجبور ہوگئے۔

کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے میں سنگین لاپرواہی، پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو جان بچانے والا انجکشن تاحال نہ مل سکا۔ موت و حیات کی کشمکش سے دوچار پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو 2 ہفتے سے انجکشن ایکٹیمرا فراہم نہیں کیا جاسکا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بیرون ملک سے درآمد کئے گئے 600 ایکٹیمرا انجکشن سرکاری ہسپتالوں میں تو تقسیم کر دیئے لیکن پرائیویٹ ہسپتالوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر 3 روز قبل پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی ٹیکوں کا 35 فیصد کوٹہ دینے کا نوٹیفکیشن تو جاری کر دیا لیکن اس کے باوجود انجکشن پرائیویٹ ہسپتالوں کو تاحال نہیں مل سکے۔

اس سنگین صورتحال کے باعث پرائیویٹ ہسپتالوں میں موت و حیات کی کشمکش سے دوچار کورونا کے مریضوں کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ شہری اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کیلئے انجکشن ایکٹیمرا ڈھونڈے کیلئے مارے مارے پھرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب سرکاری ہسپتال جان بچانے والا ٹیکہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو ادھار پر دینے کو بھی تیار نہیں ہیں۔   

پنجاب میں کورونا وائرس کے1919 نئے کیسزکے بعد تعداد 47382 ہو گئی۔ صوبے بھر میں کورونا سے 49 اموات ہوئی ہیںجس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 890 ہوگئی۔ ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک 327,072 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 9546 ہو چکی ہے۔