ہفتے کے روز بھی آپٹیکل شاپس کھولنے کا مطالبہ

13 Jun, 2020 | 04:27 PM

M .SAJID .KHAN

(شہزادخان) لاہور آپٹیکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ہفتے کے روز بھی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔صدر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ روالپنڈی اور فیصل آباد میں آپٹیکل ٹریڈرز کی شاپس ہفتے کے روز بھی کھلی ہیں پنجاب میں آپٹیکل ٹریڈرز کو یکساں طور پر ہفتے کے روز بھی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور آپٹیکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن نےبھی روالپنڈی اور فیصل آباد کی طرز پر ہفتے کے روز بھی آپٹیکل شاپس کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا صدر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ روالپنڈی اور فیصل آباد میں آپٹیکل ٹریڈرز کی شاپس ہفتہ کے روز بھی کھلی رہیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں مگر لاہور میں ہفتہ کے روز آپٹیکل ٹریڈرز کو دوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گی ۔

صدر لاہور آپٹیکل ٹریڈز خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پورے پنجاب میں آپٹیکل ٹریڈرز کی شاپس کھولنے کے حوالے سے یکساں پالیسی کا نفاذ کیا جائے امتیازی بنیادوں پر ایک یا دو شہریوں میں صرف آپٹیکل شاپس کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئےتمام دکانیں کھولنے کی اجازت دے رکھی ہے اور ان کے اوقات کار بھی تبدیل کئے جن میں دکانوں کو کھولا جاسکتا ہے، حکومت پنجاب نے مارکیٹیوں،شاپس کو ہفتے کے پہلے روز(پیر تا جمعہ) کاروباری کرنے کی اجازت دی،  صوبائی کابینہ کی سفارشات پرمختلف کاروبارکے اوقات کار میں ترمیم کی تھی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس کے مطابق بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی، چکن اور میٹ شاپس صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی۔

 بیکریزاور ملک شاپس پرایس او پیز پر عملدرآمدکرنا لازم ہوگا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، تا حکم ثانی لاگو رہے گا، تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں۔

مزیدخبریں