سروسزہسپتال کی ایمرجنسی آپریشن تھیٹرمیں آگ،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

13 Jun, 2020 | 04:01 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد بھٹی)لاہور کے مشہور سروسزہسپتال کی ایمرجنسی کےآپریشن تھیٹرمیں آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کےباعث ایک مریض کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور: سروسزہسپتال کی ایمرجنسی کےآپریشن تھیٹرمیں آتشزدگی آتشزدگی کےباعث ایک مریض کی حالت تشویشناک ایمرجنسی سےتمام مریضوں کوباہرنکال لیاگیا ایمرجنسی کی پوری عمارت میں دھواں بھرگیا امدادی ٹیموں نے آگ پرقابوپالیا، آگ لگنے سے کمروں میں دھواں کی وجہ سے اندھیرا چھا گیا جس سے مریضوں کو باہر نکالنے میں مشکل پیش آئی،باہرنکالنےکیلئےایمرجنسی وارڈکےشیشےتوڑدئیےگئے مریضوں کودوسری وارڈمیں منتقل کردیا گیا۔وارڈ میں آگ کیسے لگی تاحال کوئی شواہد نہیں ملے،واقعہ میں  کسی قسم کا کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا ہے، تا ہم ڈاکٹروں سمیت تمام طبی عملہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی کےواقعہ کا نوٹس لے لیا،24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےصوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرومیڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیر اعلی کی جانب سے آتشزدگی کے واقعےکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےکہا گیا ہے کہ واقعےکی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کرکے 24گھنٹوں کے دوران رپورٹ پیش کی جائے،جبکہ متاثرہ مریضوں کودیگر وارڈز میں شفٹ کرکےانہیں ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا، تمام مریضوں اور عملے کو باحفاظت شعبہ حادثات سے نکال لیا گیا۔ تمام مریضوں کو دیگر وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔ شعبہ سرجری کی وارڈ میں آگ لگنے کے وقت 80 مریض موجود تھے جنہیں با حفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں