(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے بجلی سے چلنے والے جہاز کی پرواز کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا دنیا کا پہلا الیکٹریکل طیارہ مینگی ایکس نامی کمپنی نے تیار کیا اس جہاز کو اڑنے کے لیے ایندھن کی ضرورت نہیں بلکہ یہ چارجنگ سے چلتا یا اڑتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز نے اپنی پہلی پرواز 30 منٹ تک کامیابی کے ساتھ مکمل کی جہاز کی بیٹری کو ایک بار چار ج کر کے 160 کلومیٹر تک کا سفر کیا جاسکتا ہے اس جہاز کو ای کیرواوان کا نام دیا گیا جو 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور اس میں بیک وقت 9 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ آ زمائشی پرواز کی کامیابی کے بعد ایوی ایشن سے اس طیارے کو بطور کمرشل پرواز استعمال کرنے کی اجازت مانگے گی، کمپنی اس بات کی خواہش مند ہے کہ جلد از جلد طیارے کو بطور کمرشل جہاز اڑانے کی اجازت مل جائے تاکہ مسافر کم پیسوں میں بہترین سفر کرسکیں۔
ماہرین کے مطابق عام طیارہ اگر 160 کلومیٹر کا سفر طے کرے تو اُس میں تقریباً 350 یورو کا ایندھن خرچ ہوتا ہے جبکہ ای کیرواوان پر یہ سفر صرف 6 یورو میں ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ 2017 میں چین نے دنیا کا پہلا برقی کارگو بحری جہاز تیار کیا تھا جسے کامیابی کے ساتھ گوانگ ژو صوبے کے دریائے پرل میں تجرباتی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے، یہ بحری جہاز 2؍ ہزار میٹرک ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ بحری جہاز 2؍ ہزار میٹرک ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ الیکٹرک بحری جہاز 2؍ گھنٹے تک مسلسل چارج کرنے کے بعد 80؍ کلومیٹرز تک صفر کر سکتا ہے، اس جہاز کی لمبائی 230؍ فٹ ہے جبکہ اس میں 2400؍ کلو واٹ آور کی بیٹری استعمال کی گئی ہے، جہاز کی رفتار 12.8؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔