بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کرنے پر فنکار خوش

13 Jun, 2020 | 03:50 PM

Shazia Bashir

ایبٹ روڈ (زین مدنی ) حکومت کی جانب سے بجٹ 2020-21 ء میں فنکاروں کی فلاح و بہبود  کے لئے ایک ارب روپے مختص کرنے پر فنکارخوش ہوگئے۔

حکومت کی جانب سے بجٹ 2020-21 ء میں فنکاروں کی فلاح و بہبود  کے لئے ایک ارب روپے مختص کرنے پر فنکارخوش ہوگئے۔  اداکارہ میگھا اور تھیٹر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنکاروں کے ساتھ  پیار کا ثبوت دیا ہے، پروڈیوسر اکبر بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے20 کروڑ کی بجائے ایک ارب روپے کرکے یہ بتایا ہے کہ فنکارملک کی ثقافت کا اصل حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود  کے لئے  زیادہ سے زیادہ رقم مختص ہونی چاہیے۔

 

اداکار نسیم وکی، ناصر چنیوٹی، سردار کمال، افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود  کے لئے تو سوچ رہی ہے لیکن تھیٹرز کے حوالے سے بھی سوچے کیونکہ تین ماہ سے لاک ڈائون کے باعث تھیٹر فنکار بے روزگار ہیں۔

  دوسری جانب  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  معروف اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ کورونا  وائرس کے دور میں تھیٹر اداکار اور دیگر عملہ بے روزگاری اور مالی پریشانیوں کا شکار ہے۔ اداکارہ ماہ نور نے مزید  کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی شوبز انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹروں اور سینما ہالوں کی بندش کی وجہ سے فنکار اور اس شعبہ سے وابستہ ہزاروں لوگ بے روزگاری اور معاشی مسائل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ک وائرس کے اس دور میں حکومت فنکاروں اور اس شعبے سے جڑے دیگر  افراد  کے لئے  مالی پیکج کا اعلان کرے اور  اداکارہ نے مزید کہا کہ حکومت شوبز  انڈسٹری خصوصا  فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے ،حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے باعث شوبز  انڈسٹری جمود کا شکار ہورہی ہے ۔

مزیدخبریں