داخلہ مہم متاثر،45 ہزار طلبا کاتعلیمی سال ضائع ہونیکا خدشہ

13 Jun, 2020 | 01:23 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)لاہور سمیت پنجاب بھرکےسرکاری سکولوں میں داخلہ مہم بری طرح متاثر،کورونا کے باعث رواں سال ڈسٹرکٹ لاہور کےسکولوں میں 45 ہزار طلباء کا داخلہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیل کے مطابق  والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے ان کے پاس یونیفارم اور جوتےخریدنے کےلئے پیسے نہیں،بچوں کو آئندہ سال سکول میں داخل کرائیں گے،انکا کہنا ہےکہ حکومت کورونا کے باعث تاحال تعلیمی پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے،پہلےہی بچوں کے مستقل کے حوالے سے ذہنی پریشانی سے دوچار ہیں،دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکےمطابق کورونا وباء کے باعث پوری دنیا کے حالات خراب ہیں،بچوں کےنئے داخلوں کے لئےکئی سکولوں میں ٹیسٹ لیے جاچکے ہیں،سکول کھلتےہی متعلقہ بچوں کو سکیشن الاٹ کردیئےجائیں گے۔

واضح رہے کہ  کورونا کی شدت بڑھ گئی، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھی ناکافی ہوگئے، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں مزید 14 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 314 ہوگئی، 971 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 23756 ہوگئی ہے، حکومت نے لاہور کو 2 ہفتوں کیلئے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1919 نئے کیسز کے بعد تعداد 47382 ہو گئی، صوبے بھر میں کورونا سے 49 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 890 ہوگئی، سرکاری ہسپتالوں میں صرف 34 وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے۔

سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کوررونا سے متاثرہ 729 مریض داخل 183 آئی سی یو اور 115 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اب تک 327,072 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 9546 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 405 ہوگئی,پنجاب میں کیسز کی تعداد 50 ہزار 87,سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 49 ہزار 256 جبکہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 7866 ہوگئی،کورونا سے 50 ہزار 56 لوگ صحتیاب ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 88 لوگ فوت ہوئے۔

مزیدخبریں