(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد75 لاکھ9 7 ہز ا ر 341تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 23 ہزار844ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33لاکھ 31ہزار 960مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے53 ہزار928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38لاکھ 41 ہزار 537 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک1 لاکھ 16 ہزار 34 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد20 لاکھ 89 ہزار701 ہو چکی ہے۔
امریکا کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں11 لاکھ57 ہزار 561 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے16 ہزار 827 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ8 لاکھ 16ہزار86 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8لاکھ 5ہزار 649 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 41ہزار 58زندگیاں نگل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 532 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 436 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 279 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91ہزار 409ہوچکی ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 787 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب کورونا کےتشویشناک مریضوں کیلئے جان بچانے والے انجکشنز کی فراہمی، مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کوضرورت کے مطابق انجکشن ایکٹمرا فراہم کردیا گیا، میوہسپتال کے15 تشویشناک مریضوں کےلئے60، جنرل ہسپتال اور پی کے ایل آئی میں زیر علاج 12 ، 12مریضوں کیلئے اڑتالیس اڑتالیس انجکشن فراہم ، سروسز سمیت دیگر ہسپتالوں کیلئے بھی انجکشنز کی تعداد مقرر کردی گئی۔