ناکے پرکھڑے پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر

13 Jun, 2020 | 11:12 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) گارڈن ٹاؤن کےعلاقےمیں ناکے پرکھڑے پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔

مگر افسوس کہ تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ  حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان  حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان تیز رفتار قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

تھانہ گارڈن ٹاوؑن میں دوران ڈیوٹی اہلکار مدثر رحمان نے ناکے پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی،ڈرائیو نے پولیس اہلکار کو دیکھ کر گاڑی تیز کرلی جس سےگاڑی کا شیشہ لگنے سےاہلکار کا بازو زخمی ہو گیاجس سے خون زیادہ بہنے لگا،پولیس اہلکار کو ایمرجنسی میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،نامعلوم کارڈرائیورکےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ  پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نےہائی ویزپرموٹروے کی طرزپرچالان فیصلہ کیا،سپیڈ چیک کرنے والے کیمرے اور سپیڈ گنز خرید کر موقع پر چالان اور جرمانہ ہوگا، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن(ر) ظفر اقبال کا کہناتھا کہ شہریوں کی شہولت کے لئے نیا سسٹم متعارف کروارہے ہیں۔

 پہلے چالان ہونے پر شہریوں کو دوردراز کے علاقوں میں جانا پڑتا تھا، نئے سسٹم کے تحت حادثات میں کمی آئے گی، موٹروے کی طرز پر گاڑیوں کی ای چالاننگ کی جائے گی اور رقم ادھر ہی وصول کی جائے گی،تاکہ کرپشن کا سدباب ہو۔

مزیدخبریں