پنجاب حکومت کا4 لاء افسر کو فارغ کرنے کا فیصلہ

13 Jun, 2020 | 10:31 AM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) پنجاب حکومت نے چار لاء افسر فارغ کرکے نئے لاء افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیل کے مطابق  پنجاب حکومت نے لاافسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے افسر کی تعیناتی پر غور شروع کردیا،ایک ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور 3 اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب فارغ ہونے والوں میں شامل ہوں گے،تاحال ان افسران کو باقاعدہ کوئی نوٹی فکیشن نہیں جاری کیا گیا، پنجاب حکومت باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کاکہناتھا کہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مشتاق احمدموہل کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ارشد منظور کو عہدے سےہٹایا جاسکتا ہے ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد اقبال صابری کو بھی فارغ کیا جاسکتا ہے جبکہ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل انوار الحق تارڈ نے فارغ ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔

اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل انیس ہاشمی کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیاجاسکتا ہے۔بریسٹر حسن خالد رانجھا اوربریسٹر سعد غازی کو اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بنایاجاسکتا ہے ۔ملتان سے وسیم ممتاز، لاہورسے چویدری فضا اللہ کوبھی اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کی اطلاعات کے مطابق افسران کو فارغ کرنے اور نئے افسران کی تقررویوں کے حوالے سے گورنر پنجاب کی حتمی منظوری کے بعد پیر تک نوٹی فکیشن جاری کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں  حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے  کرتے ہوئےایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن توقیرحیدرکاظمی کواوایس ڈی بنادیا ہے،جبکہ رؤف احمدکی خدمات مزیدتقرری کیلئےڈی جی ایل ڈی اے کے حوالےکردی گئیں،ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن عائشہ رانجھاکوپنجاب سےریلیوکردیاگیا،عائشہ رانجھاکوفوری طورپرایف بی آررپورٹ کرنیکاحکم دیا۔

علاوہ ازیں سیدساجدترمذی کوڈپٹی ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لگایاجائیگا،عبدالستارخان کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئر اورعمران شمس کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قصورتعینات کیا گیا،جبکہ مسعودالحق کوڈی جی نارکوٹکس کنٹرول،افتخارعلی کوایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم اورتسلیم علی کوڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹورازم کااضافی چارج دیدیاگیا، پنجاب حکومت کی جانب سے فیصل فریدکوسیکرٹری ٹیکس بورڈآف ریونیولگادیاگیا ہے۔

مزیدخبریں