ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے اموات کے تناسب کی رپورٹ جاری

کورونا وائرس سے اموات کے تناسب کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (راو دلشاد) کوروناوائرس کے باعث 72  فیصدمرد جبکہ  28 فیصد خواتین لقمہ اجل بنیں، سب سے زیادہ جاں بحق  ہونے والے افراد51 سے  60 سال کی عمرکے ہیں ، تاہم ایک سے 10 سال تک کی عمر کا ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق  مہلک وائرس کا شکار زیادہ تر مرد ہی رہے،خوش قسمتی سے کوروناوائرس کے حملوں میں سب سے محفوظ بچے رہے۔پی ڈی ایم اے نے اموات کے تناسب کی رپورٹ جاری کردی ۔ ایک سے  10سال تک کی عمر کا صرف ایک بچہ کورونا سے جاں بحق ہوا۔

لاہور سمیت صوبہ بھرمیں  11جون تک 776 اموات ہوئیں، جن میں 72 فیصد مرد  جبکہ 28 فیصد خواتین مہلک وائرس سے جان کی بازی ہارگئیں۔ مہلک وائرس سے 557مرد  جبکہ  219 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ 51 سے 60 سال تک کی عمر کے سب سے زیادہ 237 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 66 خواتین جبکہ  171مرد  کورونا وائرس کا لقمہ بنے۔

61 سے70 سال کی عمر کے افراد  میں  41 خواتین جبکہ  161مرد جاں بحق ہوئے۔ 11 سے20  سال تک کی عمر کے  پانچ ا فراد جان  کی بازی ہار گئے۔ 21سے30 سال تک کی عمر 15 خواتین جبکہ  23 مرد جاں بحق ہوئے۔  31 سے 40 کی عمر  کی  17 خواتین جبکہ  30مرد  جان کی بازی ہار گئے ۔

41سے 50 سال کی عمر  کی 44 خواتین جبکہ  78مردانتقال کر گئے۔ 71سے 80 سال کی 24 خواتین جبکہ  74مرد  کوروناوائرس کا لقمہ بنے۔ پی ڈی ایم  اے  کی دستاویزات کے مطابق 81 سے  90 سال کی عمر  کی 6خواتین جبکہ  18مردوں کو  کوروناوائرس نگل گیا۔

 لاہور میں کورونا سے بگڑتی صورتحال  سےپے در پے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 14 اموات کےساتھ مجموعی تعداد 314 ہوگئی،  971 نئے کیسز سامنے آنے سےمجموعی تعداد 23756 ہوگئی، 48 گھنٹوں میں پنجاب پولیس کے مزید 108 اہلکار وائرس میں مبتلا، متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، تشویشناک مریضوں میں اضافہ،  شہر میں صرف 34 وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے اور 90 روز میں وائرس سے اموات 314 ہوگئیں، کیسز  کی مجموعی تعداد بڑھ کر 23 ہزار 756 ہوگئی۔

Shazia Bashir

Content Writer