( حسن علی ) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا، انٹر بنک میں ڈالر ایک سو تریپن جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تریپن روپے پچاس پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری دن کی آغاز پر ہی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ دیکھا گیا جو کاروباری دن کے اختتام تک جاری رہا۔ انٹر بینک میں گذشتہ روز کی نسبت ڈالر کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو تریپن روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو باون روپے جبکہ قیمت خرید ایک سو تریپن روپے پچاس پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔