ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلیکٹڈ وزیراعظم ناکام، انتقامی سیاست کا کھلاڑی ہٹ وکٹ ہوچکا

سلیکٹڈ وزیراعظم ناکام، انتقامی سیاست کا کھلاڑی ہٹ وکٹ ہوچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انتقامی سیاست کا کھلاڑی ہٹ وکٹ ہوچکا، سلیکٹڈوزیراعظم ناکام ہوچکےہیں جبکہ سپورٹس مین کہنےوالےکاحال بھی اب عوام ایسا ہی کریں گےجیساناقص کارکردگی پرعوام اسٹیڈیم میں داخل ہوکر کھلاڑیوں کاکرتے ہیں۔
میاں نوازشریف سےان کے بھائی میاں شہبازشریف ،بیٹی مریم نواز ،والدہ بیگم شمیم،کیپٹن (ر)صفدرسمیت سیاسی رہنماوں نے ملاقات کی۔ سابق وزیر اعظم کا ہفتہ وار ملاقات میں حکومت کے خلاف جارحانہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کوئی جوتشی یامستقبل کاحال بتانےوالےتو نہیں لیکن نااہل عمران خان کوشرم آنی چاہئے۔انتقامی سیاست کا کھلاڑی عمران ہٹ وکٹ ہوچکا۔ وقت پورا ہوگیا،جلد انجام کو پہنچے گا۔
نوازشریف نے آصف علی زرداری اور حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری پر کہا کہ بلاوجہ کی گرفتاریوں کی حقیقت عوام جانتے ہیں۔ نااہل عمران خان کا بھارتی وزیراعظم فون تک نہیں اٹھاتاجبکہ میرےدورمیں2 بھارتی وزیراعظم واجپائی اورنریندرمودی خودچل کرآئے۔ ن لیگ کے تاحیات کا کہنا تھاکہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیربادکہا۔ عمران خان کہتا تھاکہ قرضہ لیاتو خودکشی کر لوں گا۔ اب عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی کرنے پر مجبور کردیاگیا ہے۔
میاں نوازشریف کاکہناتھاکہ ہم نےڈالرکا ریٹ108 روپےتک کنٹرول کیااورپٹرول کی قیمت بھی کم کی ،کہتےہیں شہبازشریف نے پنجاب میں مثالی کام کیا جبکہ پشاور میں ابھی تک میٹرو نہیں بن سکی۔  سابق وزیر اعظم سے جیل میں خواجہ آصف، میاں جاوید لطیف، ایازصادق، رانامشہود، راناثنااللہ، بلال اکبرخان، افضل کھوکھر، مرزاجاوید، میاں مصطفیٰ، ہارون بھٹہ، رخسانہ کوثر، سعدیہ تیمورسمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔

Shazia Bashir

Content Writer