صنعتکاروں نے پنجاب بجٹ سے بڑی اُمیدیں لگالیں

13 Jun, 2019 | 04:57 PM

Sughra Afzal

(حسن علی) لاہور کے  صنعتکاروں نے کل آنے والے پنجاب کے بجٹ سےبڑی بڑی امیدیں لگا لیں۔

لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چئیرمین میاں خرم الیاس کا کہنا ہےکہ وفاقی بجٹ میں حکومت نے صنعتکاروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا، جبکہ حکومت نے پہلے سے ٹیکس ادا کرنیوالے صنعتکاروں پر مزید ٹیکس لگا دئیے ہیں جس سے صنعتوں کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے بجٹ میں پنجاب کی صنعتوں کو ریلیف دے، ریلیف نہ دیا تو صنعتیں بند ہو جائیں گی اور لوگ بے روزگار ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

مزیدخبریں