ایل ڈی اے کا 7 اہم شاہراہوں پر کمرشلائزیشن کھولنے کا فیصلہ

13 Jun, 2019 | 04:43 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے نے 7 اہم شاہراہوں پر کمرشلائزیشن کھولنے کا فیصلہ کرلیا، نئی کمرشلائزیشن پالیسی تجویز کردی گئی، حتمی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریونیو جنریشن کیلئے 7 اہم شاہراہوں کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایل ڈی اے کی اعلی سطح کمیٹی نے سفارشات وائس چئیرمین اور ڈی جی ایل ڈی اے کو ارسال کردیں، نئی تجویزکردہ شاہراہوں کو کمرشلائز کرنے کی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائےگی، مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن خیابان فردوسی مولانا شوکت علی روڈ سے رائیونڈ روڈ تک، نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور کینال سے کالج روڈ تک کمرشل کی جائے گی۔

 وحدت روڈ نقشہ سٹاپ سے نیو مسلم ٹاؤن ملتان چونگی تک کمرشل کی جائے گی، رائیونڈ روڈ ٹھوکر سے رائیونڈ تک کمرشل ہوگی، ابو الحسن اصفہانی روڈاکبر چوک سے شبیر عثمانی روڈ تک کمرشل کی جائے گی جبکہ اولڈ ڈیفنس روڈ ملتان روڈ تا فیروز پور روڈ کمرشل ہوگی، مین بلیوارڈ پی آئی اے روڈ حاکم چوک سے ہمدرد چوک تک کمرشلائز کی جائے گی۔

مزیدخبریں