خطرے کی گھنٹی بج گئی، لاہور میں جان لیوا وائرس وبائی شکل اختیار کرگیا

13 Jun, 2019 | 10:50 AM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری) لاہوریوں کیلئے ہیپاٹائٹس کا خطرہ سنگین صورت اختیار کر گیا، روزانہ 500 سے زائد مریض ہسپتالوں سے رجوع کر رہے ہیں، مرض میں مبتلا حاملہ خواتین کی شرح اموات میں بھی اضافے کا انکشاف ہوا ہے،  بدترین صورتحال میں بھی محکمہ صحت کی تاحال خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ۔

طبی ماہرین کے مطابق شہری معیاری خوراک اور صاف پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں، شہر میں یرقان کی قسم ہیپاٹائٹس ای نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے، طبی ماہرین کے مطابق روزانہ سینکڑوں مریض ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر نعمان گیلانی نے کہا ہے کہ غیر معیاری خوراک اور آلودہ پانی کا استعمال ہیپاٹائٹس ای لاحق ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مرض کے وبائی شکل اختیار کرنے کے باعث شہریوں کو چاہیئے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور یرقان کی علامات ظاہر ہونے پر فوری معالج سے رجوع کریں، ہیپاٹائٹس ای اور اے کے وبائی شکل اختیار کر جانے کے باوجود شہری مرض کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں