چوہدری عبدالغفورکا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ

13 Jun, 2018 | 11:21 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمراسلم:سابق ارکان اسمبلی ملک افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر سے چودھری عبدالغفور کے اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ سابق وزیر نے پارٹی چھوڑنے کافیصلہ کر لیا۔

سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے لیگی رہنماوں ملک شفیع کھوکھر سیف الملوک کھوکھر اور ملک افضل کھوکھر سے اختلافات اور پارٹی کی جانب سے آئندہ

الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:بریانی ہم نےکھلائی ٹکٹس کسی اورکو دے دیں ،ن لیگی خواتین آبدیدہ ہوگئیں

چودھری عبدالغفور کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی کے موجودہ بیانیہ سے اختلافات ہے۔چند روز قبل انہوں نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کے لیے انٹرویو دیا تھا جس میں میاں نوازشریف ان کی سرزنش کی تھی۔

مزیدخبریں