سبیل نوخیزسکواش کے کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب سکواش کمپلکس میں نئے کورٹس کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ تمام کورٹس میں وڈنگ فلورنگ بھی کی گئی۔
دو ماہ سے زیر تعمیر پنجاب سکواش کمپلیکس کے 9 کورٹس کا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ۔ نئے کورٹس میں کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی شروع کردی۔سکواش کمپلیکس میں 5 پریکٹس کورٹس اور 4 گلاس کورٹس تیار کیے گئے۔ تمام کورٹس میں وڈنگ فلورنگ بھی کی گئی۔ کوچ پنجاب سکواش ٹیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات ملے گی تو سیکھنے کا بھی مزہ آئے گا۔
اس خبر کو لازمی پرھیں:کراٹے مارشل آرٹس کھیل ملک میں خاموشی سے مقبولیت پانے لگا
نئے کورٹس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دو پرانے کورٹس کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کردیا گیا۔عید کے بعد پنجاب سکواش کامپلکس میں انٹرنیشنل ریکنگ کا ٹورنامنٹ بھی منعقد کرایا جائے گا۔