درنایاب:کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ عید پر عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ اس موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کے لئے ایک چیلینج ہے۔
میٹرو ٹرین منصوبے کا تعمیراتی کام اگست کے آخر جبکہ الیکٹریکل و مکینکل ورکس نومبر کے آخر تک تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘چیف انجینئر ٹیپا ایل ڈی اے مظہر حسین خان اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل‘سوئی گیس‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس‘ سول ڈیفنس‘ ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور عبد اللہ سنبل نے کہا ہے کہ نگران حکو مت اورنج لائن منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی خواہشمند ہے، زیر زمین جی پی او سٹیشن پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے‘رواں ماہ کے آخر تک یہاں پٹری بچھانے کے لئے راستہ مہیا کر دیا جائے گا، انارکلی سٹیشن پر الیکٹریکل و مکینکل ورکس اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کا باقی کام طے شدہ ٹائم لائنز کے مطابق جلد از جلد ختم کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں-
اس خبر کو لازمی پڑھیں:میئر لاہور تاقص پھلوں کی فروخت پر رمضان بازار انتظامیہ پر برہم ہو گئے
انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کے لئے ایک چیلینج ہے، دونوں محکمے اس مقصد کے لئے اپنی تیاریوں کو بلا تاخیر حتمی شکل دیں- عید کے موقع پرعملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں- پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر حساس مقامات سے جلد از جلد نکاسی آب کے لئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں، مین ہول کورز کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے، میٹرو ٹرین منصوبے کا تعمیراتی کام اگست کے آخر تک مکمل کرنے جبکہ الیکٹریکل و مکینکل ورکس نومبر کے آخر تک ختم کرنے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے، لاہور میں اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اس کا باقاعدہ آپریشن جلد از جلد شروع کئے جانے کے بارے میں شہریوں کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔