طاہر جمیل: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کروڑوں ووٹ لینے والا اہل نہیں جبکہ دو دفعہ آئین توڑنے والے ڈکٹیٹر کو کہا جارہا کہ کوئی بات نہیں آپ آئیں اور الیکشن لڑیں، شیخ رشید کی اہلیت کے فیصلے کا پہلے سے علم تھا۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں:
مریم نواز نے این اے 125 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پرویز مشرف پر بھرپور تنقید کی، انکا کہنا ہے کہ ملکی آئین توڑنے والے کو بلا کر الیکشن لڑنے کی دعوت دی جارہی ہے۔ ایک طرف وہ پرائم منسٹر جو کروڑوں ووٹ لے کر آیا اس کو اس لیے نکالا کہ اس کا فیصلہ پہلے ہوچکا تھا۔
شیخ رشید کی اہلیت پرمریم نواز نے کہا کہ فیصلے کا علم ہونے کے باعث شیخ رشید کا فیصلہ سننا بھی گوارا نہیں کیا، ستر سال سے عوامی نمائندوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرنے کی روایت نواز شریف نے توڑی۔ نواز شریف ڈٹ گیا اور پلاننگ ناکام بنائی۔
مریم نواز نے کہا کہ وقت پر الیکشن کا سوال بھی عوام کی توہین ہے، ن لیگی رہنما نے واضح کیا کہ ن لیگ میں کوئی بھی شخص اوپر سے آئی ہدایت کے مطابق ٹکٹیں نہیں دیتا۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں:
شیخ رشید کا فیصلہ سارے پاکستان کو پتہ تھا کہ کیا ہوگا، اس سے تصویر واضح ہوکر سامنے آگئی ہے، اب ان لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کہاں جائیں، دائیں جائیں، بائیں جائیں پیچھے رہیں یا سامنے آئیں۔ یہ سارا کچھ ایک اسکرپٹ کا حصہ تھا، اب نواز شریف ڈٹ گیا ہے اور یہ اسکرپٹ ناکام ہوگیا۔
مریم نوازکے کاغذات نامزدگی کے خلاف تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور شہری سید اقتدار کی جانب سے اعتراضات بھی داخل کروائے گئے ہیں۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں: