عرفان ملک: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 121 روپے 50 پیسے جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 120 روپے 50 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 121 روپے 50 پیسے پر ہی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 120 روپے 50 پیسے پر دیکھا گیا۔ تاہم کرنسی ایکسپینج ڈیلز کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:عید کی تیاریاں،زندہ دلان لاہور کا دھڑا دھڑ مارکیٹس کا رخ
اسٹیٹ بنک کے ترجمان کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ طلب میں اضافہ اور رسد میں کمی ہے جسکو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھا جائے گا۔