گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ،شہری نڈھال

13 Jun, 2018 | 03:03 PM

حرااعوان

سیرت نقوی: سورج کی چمکتی کرنیں موسم کی شدت میں روز بروز اضافہ کرنے لگیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اورخشک رہے گا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق بڑھتی ہوئی گرمی نے لاہوریوں کو نڈھال کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے عیدالفطر کی نماز کا شیڈول جاری کر دیا 

 علاوہ ازیں ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں