ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے عیدالفطر کی نماز کا شیڈول جاری کر دیا

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے عیدالفطر کی نماز کا شیڈول جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا، عالمگیری بادشاہی مسجد میں ساڑھے 8 جبکہ داتا دربار میں 8 بجے نمازعید اداکی جائیگی۔

محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے جاری شیڈول کےمطابق عیدالفطر کی نماز بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں 8:30 بجے ادا کی جائیگی۔داتا دربار میں مفتی رمضان سیالوی کی امامت میں 8 بجے نماز عید ادا ہو گی۔ اسی طرح جامع مسجد دربار شاہ جمال میں 7:45 منٹ،جامع مسجد دربار میاں میر رحمتہ اللہ علیہ میں 8:30، جامع مسجد دربار مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ میں 7:30 بجے، مسجد وزیر خان میں8 بجے جبکہ جامع مسجد بابا موج دریا دربارمیں 8 بجے نماز عید ہوگی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت،آصف زرداری اور اہم رہنماؤں نے سر جوڑ لیے 

 دوسری جانب مسلم مسجد لوہاری میں 6:30، دربار شاہ کمال میں 7:00 بجے،دربار شاہ عنایت قادری میں 7:00 جبکہ عالی مسجد نواں کوٹ میں 7:00 بجے نماز عید ہو گی۔جامع مسجدآسٹریلیا 6:00 جبکہ جامع مسجد دالگراں میں 7:30 پر نماز عید ہو گی۔جامع مسجد پیر مکی میں 7:00 جبکہ جامع مسجد دربار بڑے میاں میں 7:30 پر عید ہو گی۔