افشاں چوہدری: عید قریب آ گئی خواتین کی تیاری مکمل نہ ہو سکی، شہر کی مارکیٹس میں رش بڑھ گیا،شہری خریداری کے لیے پرجوش ہیں تو دکاندار بھی مال ہاتھوں ہاتھ بکنے پر خوش ہیں۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق عید سر پر ہے اور زندہ دلان لاہور دھڑا دھڑ مارکیٹس کا رخ کر رہے ہیں۔ کسی کی میچنگ چوڑیاں نہیں ملیں تو کسی کے سینڈل نہیں ملے۔ ہرکوئی خوب سے خوب تر نظر آنے کی کوشش میں ہے۔ خریداری میں مگن عوام نت نئی معیاری اشیا حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:لاری اڈے پررش، پردیسی مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنے لگے
علاوہ ازیں بازاروں میں عارضی سٹالز کی بھی بھرمار نے تو خواتین کو کنفیوژ ہی کر دیا ہے۔کیا خریدیں کیا نہ خریدیں۔چوڑیاں ،جیولری اور مہندی کے سٹالز پر خواتین کا بے پناہ رش ہے۔ بات ہو شاپنگ کی تو مرد حضرات بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ وہ بھی اپنی خریداری میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتے۔ چھوٹی عید کی بڑی تیاریوں میں مگن شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی تیاریوں کا یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔