سعید احمد: عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی خواہش،گھروں کو لوٹنے کے لیے لاڑی اڈے پر پردیسیوں کا رش لگ گیا، گاڑیاں ناپید ہونے سے مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنے لگے۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں اپنے پیاروں کے ہمراہ آبائی علاقوں میں منانے کی عرض سے پردیسی شہر سے روانہ ہونے لگے۔ گھروں کو لوٹنے کے لیے شہر کے بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا۔ مسافروں کا رش دیکھتے ہوئے کرایہ مافیا نے کرائے بڑھا دیے۔کرائے ناموں میں ازخود اضافے سے مسافر پریشان ہیں۔
انتظار کی سولی پر لٹکے مسافروں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ بس اڈوں پر آبائی علاقوں میں لوٹنے والے پردیسیوں کے لیے سہولیات مہیا کرے۔