ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقبال پارک کا چلڈرن پارک بچوں کے لئے گندے پانی کا سوئمنگ پول بن گیا

Iqbal Town, Children Park, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:  اقبال ٹاؤن پاک بلاک کا  کا چلڈرن پارک لاہور کے ان خوش نصیب پارکوں مین سے ایک ہے جہاں بچوں کے لئے جھولے اب تک سلامت ہیں لیکن آج یہ پارک گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے کیونکہ بارش کا پانی یہاں جمع ہے جسے نکالنے کے لئے واسا کے پاس مشینری اور عملہ تو موجود ہے لیکن وقت اور توجہ مفقود ہے۔


واسا کی عدم توجہ کی وجہ سے یہ پارک مچھروں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ گندے پانی میں وقت بے وقت نہاتے رہنے کی وجہ سے  بچوں میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔
چھوٹے بچےجھولے جھولنے کی بجائے پارک میں جمع پانی میں نہانے لگے۔


گراؤنڈ میں لگے جھولے  تاحال سلامت ہیں لیکن بیٹھنے کے لئے نصب کی گئی بنچز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

مکین بتاتے ہیں کہ عصر کے وقت بچے یہاں کھیلنے آتے تھے، اب یہاں گندے پانی کا تالاب بنا ہوا ہے جہاں بچے والدین کو بتائے بغیر نہانے کے لئے آ جاتے ہیں۔ والدین اس صورتحال سے پریشان ہیں۔ یہاں مچھر بھی پھیل رہے ہیں جن کی وجہ سے رات کو سونا محال ہو جاتا ہے۔ 

علاقہ کے لوگوں کی متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ واسا کا ایک سکر یہاں بھی بھیج دیں جو اس پارک سے پانی نکال کر کم از کم مچھروں کے عذاب سے تو نجات دلوا سکے۔