ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار میں شاہ فرید سٹاپ کی سڑک کے گڑھے موٹر سائیکلوں کے لئے مصیبت بن گئے

Sabzazar broken road, traffic hazards, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:  شاہ فرید سٹاپ،سبزاہ زار کی مین سڑک ڈیڑھ سال سے خستہ حالی کا شکار ہے۔  سڑک پر گہرے گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں، بارش میں اس سڑک پر پانی جمع ہو جاتا ہے۔

  سڑک پر گڑھوں کی وجہ سےٹریفک  کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور بارش کے دوران تو اس سڑک پر چلنا ممکن نہیں رہتا۔ 
گزشتہ روز بارش کے باعث سڑک کے کھڈوں میں پانی جمع ہو گیا اور یہاں پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔ سڑک کے اس حصہ میں جمع  پانی کی وجہ سے ایک موٹرسائیکل پھسل کر گر گئی جس پر ایک خاتون بھی سوار تھیں۔ 

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ الیکشن سے پہلے یہ سڑک توڑی گئیتھی، الیکشن کے بعد کام روک دیا گیا اور اب تک کام دوبارہ شروع کر کے سڑک کو مکمل نہیں کیا گیا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ یہاں سڑک خراب ہونے کی وجہ سے ان کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے،  کوئی گاہک اس طرف نہیں آتا۔  ان کا کہنا ہے کہ یہ سڑک جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ یہاں کے رہائشی اور کاروباری افراد کو مسائل سے نجات ملے۔