ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیرمین پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد : چئیرمین پی سی بی نے ا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کرلیااور اچھی پرفارمنس کیلئے کھلاڑیوں کو بہتر تربیت اور سہولیات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان آئندہ ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کا پروگرام دینگے۔ندیم خان کوچز کی مشاورت سے این سی اے اور ہائی پرفارمنس سنٹرز کیلئے پروگرام تیار کر رہے ہیں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کیلئے کام کیا جائے گا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کیلئےجونیئرکوچز بھی رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ ماضی کی طرح کھلاڑیوں کو باولنگ ، بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کی تربیت دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت کوالٹی سپینر، آل راونڈ اور پاور ہیٹرز کی بھی کمی کا سامنا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کو فیلڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے جس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کیا جائے گا۔