فاران یامین: آرگنائزڈکرائم یونٹ شاہدرہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ریکارڈیافتہ ڈاکو ریاست علی عرف کلو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
پولیس ٹیم ملزم کو ریکوری و دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے شاہدرہ لے جارہی تھی۔ملزمان نےاپنےساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
پولیس کے مطابق ڈاکو ریاست علی عرف کلو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا جو ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی ،نقب زنی کی 86 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈیافتہ تھا۔ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہےجبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کر رہی ہے ۔