فاران یامین: ایس پی سٹی کاسٹی ڈویژن میں محرم الحرام کی اہم مجالس اورجلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام پورہ پانڈو سٹریٹ اور کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے مجالس اور جلوسوں کے انتظامی امور اور سکیورٹی کو الرٹ کیا۔ایس پی سٹی نے مرکزی جلوس اسلام پورہ کے روٹ کا مکمل دورہ بھی کیا ۔ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ ہو کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ۔
قاضی علی رضا نے داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹ ،چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔منتظمین سے ملاقات ،ٹائم کی پابندی اور حکومتی احکامات بارے میں بھی بریف کیا ۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔منتظمین مجالس و جلوس سکیورٹی معاملات میں تعاون کریں۔