علماء کرام محرم میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں

13 Jul, 2024 | 09:27 PM

اسرار خان : ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے لئے بہترین اور فل پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، امن کارواں اتحاد بین المسلمین میں معاون ثابت ہوگا۔

لاہور پولیس اور علماء کرام محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ، لاہور پولیس کے امن کارواں نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں ایس پی اقبال ٹاؤن سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ امن کارواں بین المسالک ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، محرم الحرام میں بہترین اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔

مزیدخبریں